راولپنڈی (این این آئی)محکمہ داخلہ پنجاب نے جیلوں میں دہشتگردانہ حملے کے خدشہ کے پیش نظر میانوالی، ڈیرہ غازی خان اور اٹک جیل کو تھرٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری مراسلے میں جیل حکام کو فوری انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ جیل کے تمام ملازمین کا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے سیکیورٹی آڈٹ کروایا جائے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذریعے جیل کی مکمل چیکنگ کی جائے۔یا گیا کہ جیل میں کام کرنے والے کنٹریکٹرز اور مزدوروں کی بھی جامع چھان بین کی جائے ، ایسے افسران اور ملازمین جن کا جیل سے باہر آنا جانا رہتا ہے ان کی بھی جامع جانچ پڑتال کی جائے۔مراسلے میں پولیس اور رینجرز کے ذریعے سیکیورٹی مشقیں کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کو دہشتگردوں کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے خدشے پر بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سمیت تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پر 2 ہفتے کے لیے پابندی عائد کردی گئی تھی۔ذرائع نے بتایا تھا کہ انٹیلی جنس اطلاعات کی روشنی میں محکمہ داخلہ پنجاب نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے کہا کہ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جیل میں سرچ آپریشن بھی کیا جائے گا، محکمہ داخلہ پنجاب نے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب کو پابندی کا مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔مراسلے کے مطابق ملاقات پرپابندی کا اطلاق بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت تمام قیدیوں پر ہوگا۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...