اسلام آباد(این این آئی)مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کے بچوں نے پاکستانی قوم کو رمضان کی مبارکباد دی ہے۔
پاکستانیوں کے نام خصوصی پیغام میں غزہ کے بچوں نے غزہ کی درد ناک صورتحال بھی بتائی۔
بچوں نے کہاکہ غزہ کے لوگوں کے پاس نہ کھانے کیلئے روٹی ہے اور نہ ہی صاف پانی، غزہ کی سڑکوں پر لاشیں سڑ رہی ہیں۔
بچوں نے کہا کہ غزہ میں ہر طرف خوف اور دہشت ہے۔
معصوم بچوں نے سوال کیا کہ کیا غزہ کے بچوں کے دوسرے بچوں کی طرح کوئی حقوق نہیں؟۔