گھر ٹھیک کرنا ہوگا، دوست ملکوں سے قرض لے کر رول اوورکا فارمولا نہیں چلے گا، وزیرخزانہ اورنگزیب

0
193

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ حکومت کو پہلے اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا،دوست ملکوں سے قرض لے کر رول اوور کرانے کا فارمولا اب نہیں چلے گا۔

بدھ کوایک انٹرویومیں وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے مہنگائی اور شرح سود میں جلد کمی کی توقع کی اور اخراجات میں کمی کا عزم کیا۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ حکومت کو پہلے اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا، دوست ملکوں سے قرض لے کر رول اوورکرانے کا فارمولا اب نہیں چلے گا، دوست ملکوں نے کہہ دیا ہے کہ مدد کرنا چاہتے ہیں پر امداد کی صورت نہیں سرمایہ کاری کے ذریعے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پی آئی اے نجکاری درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو بھی پرائیوٹ سیکٹر میں لے جائیں گے۔

انہوںنے کہاکہ ریونیو لیکیج روکنے کیلئے ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن ہوگی۔