لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کو فیصل آباد سے پنجاب اسمبلی کی ایک اور نشست مل گئی۔
فیصل آباد کے صوبائی حلقہ پی پی 100 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں ن لیگ کے امیدوار خان بہادر ڈوگر کامیاب ہوگئے۔
عام انتخابات 2024میں آزاد امیدوار عمیر وصی ظفر 3865ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے تھے تاہم(ن) لیگی امیدوار کی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواست دی گئی تھی۔
ابتدائی نتیجے میں عمیر وصی چوہدری 48ہزار 298ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے تھے جبکہ (ن) لیگی امیدوار خان بہادر ڈوگر نے 44ہزار 433ووٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔
لیگی امیدوار کی درخواست پر الیکشن کمیشن کے حکم پر گذشتہ روز ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوئی جس میں خان بہادر ڈوگر 4700 ووٹوں سے جیت گئے۔
الیکشن کمیشن نے 17فروری کا نوٹیفکیشن معطل کر کے نیا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔