نوازشریف کوجان بوجھ کر مائنس کرنیوالی بات ٹھیک نہیں،خواجہ آصف

0
44

اسلام آباد(این این آئی)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ نوازشریف کوجان بوجھ کر مائنس کرنیوالی بات ٹھیک نہیں،اہم فیصلے نوازشریف ہی کرتے ہیں،علی امین گنڈاپورنے شہبازشریف سے کوئی اختلافی بات نہیں کی،انہوںنے بانی پی ٹی آئی کانہیں صوبے کامقدمہ لڑا۔

بدھ کو انٹرویومیں وزیر دفاع خواجہ آصف کہا کہ نوازشریف پنجاب کودیکھ رہے ہیں،نوازشریف اس صورتحال میں نہیں جاناچاہتے کہ وہ وزیراعظم اورشہباز وزیراعلیٰ بنتے،نوازشریف نے جو فیصلہ کیا درست کیا،والدین اس عمر میں اولاد کا سوچتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2018کے بعد مریم نواز فرنٹ لائن پر رہیں،نوازشریف اب بھی پارٹی کولیڈ کر رہے ہیں،اہم فیصلے نوازشریف ہی کرتے ہیں،کابینہ نوازشریف کی مشاورت سے بنی،نوازشریف کوجان بوجھ کر مائنس کرنیوالی بات ٹھیک نہیں،میرا لیڈر آج بھی نوازشریف ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ علی امین گنڈاپورنے کوئی اختلافی بات نہیں کی،علی امین نے کہا تمام صوبے وفاق کے ساتھ مل کر چلیں،علی امین گنڈاپور نے سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات کی،علی امین نے خیبرپختونخوا کے مسائل پر بات کی،علی امین نے بانی پی ٹی آئی کانہیں صوبے کامقدمہ لڑا۔