اسلام آباد(این این آئی)سابق سفیر میلحہ لودھی نے کہاہے کہ بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری یکطرفہ نہیں ہوسکتی۔
ایک انٹرویومیں سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت کو بھی پاکستان کیساتھ ورکنگ ریلیشن کو بہتر بنانا ہوگا، بھارت نے کہہ دیا ہے کہ کشمیر کے مسئلے پر بالکل بات نہیں ہوگی۔
سابق سفیر نے کہا کہ پاکستان کا کشمیر کے حوالے سے ایک اصولی موقف ہے، پاکستان میں کوئی بھی حکومت آجائے خارجہ پالیسی میں تسلسل تبدیل نہیں ہوتا۔