ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے سْپر اسٹار عامر خان کی سابقہ اہلیہ و ہدایتکار کرن راؤ کی فلم ‘لاپتا لیڈیز’ دیکھ کر اْنہیں اپنے ساتھ کام کی پیشکش کردی۔سلمان خان نے کرن راؤ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘لاپتا لیڈیز’ دیکھنے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) کا رْخ کیا۔میگا اسٹار نے کہا کہ میں نے ابھی کرن راؤ کی فلم ‘لاپتا لیڈیز’ دیکھی، واہ واہ کرن! میں واقعی اس فلم سے بہت لطف اندوز ہوا اور میرے والد صاحب نے بھی آپ کی فلم کو بہت پسند کیا۔اْنہوں نے کہا کہ آپ کا کام شاندار ہے، بطورِ ہدایتکار آپ کی پہلی فلم پر آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔سلمان خان نے کرن راؤ کو کام کی پیشکش کرتے ہوئے اْن سے پوچھا کہ آپ میرے ساتھ کب کام کریں گی؟
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...