دواسرائیلی بستیوں پر امریکی پابندیاں عائد کرنی کا اعلان

0
153

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے مغربی کنارے میں دو اسرائیلی آبادکاری کی بستیوں پر پابندیاں عائد کر دیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہاکہ محکمہ نے تین اسرائیلی شہریوں اور موشیس فارم اور زیویس فارم نام کے دو اداروں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے،بیان کے مطابق دو بستیوں کو پابندیوں کا نشانہ اس لیے بنایا جائے گا کیونکہ انہیں اسرائیلی آباد کاروں کی طرف سے فلسطینیوں پر حملوں کے لیے ایک اڈے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔