کرینہ کپور سے یک طرفہ محبت کرتا ہوں، اداکاروجے ورما کا اعتراف

0
143

ممبئی(این این آئی) بھارتی اداکار وجے ورما بھی بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور سے یک طرفہ محبت کرنے والے عاشق نکلے۔بھارتی میڈیا کو دیے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں وجے ورما نے کہا کہ جب میں نے فلم ‘جانِ جاں’ میں کرینہ کپور کے ساتھ کام کیا تھا تو اْن کی پْرکشش شخصیت نے مجھے اپنے سحر میں جکڑ لیا۔بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ لوگوں نے کرینہ کپور کے لیے میری یک طرفہ محبت بھی دیکھی ہے، میرے دل میں اْن کے لیے وہ محبت ہے جس میں ہم دور سے کسی شخص کو چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کرینہ کپور کے ساتھ کام کرنے کے بعد اب میں اْن کی بڑی بہن کرشمہ کپور کے ساتھ فلم کررہا ہوں، اس فلم کا نام ‘مرڈر مبارک’ ہے۔واضح رہے کہ کرینہ کپور نے ہدایت کار سوجوئے گھوش کی فلم ‘جانِ جاں’ میں وجے ورما کے ساتھ کام کیا تھا۔