ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت نے چائلڈ پروٹیکشن سسٹم کے آرٹیکل تین اور اس کے انتظامی ضوابط کی بنیاد پر بچوں کے تحفظ اور تجارتی اور اشتہاری مارکیٹنگ کے مقاصد اور اس طرح کی دیگر سرگرمیوں کے لیے بچوں کے استحصال سے سختی سے گریز کی ضرورت پر زور دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت برائے انسانی وسائل نے ایک بیان میں کہا کہ اس نظام کا مقصد بچوں کو بڑے ہجوم کے سامنے آنے کے خطرات سے بچانا ہے جو ان کی نشوونما کے مراحل کو منفی طور پر متاثر کرتے ہیں۔بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بچوں کو مارکیٹنگ کے لیے استعمال کرنے سے ان میں تنا اور اضطراب کی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے۔یہ نوٹس وزارت انسانی وسائل کی جانب سے چند غیر منافع بخش اداروں کی نگرانی کے بعد جاری کی گئی رپورٹ کے بعد سامنےآیا ہے جو رمضان میں فنڈ ریزنگ کی سرگرمیوں اور مارکیٹنگ اشتہاری مہموں میں بچوں کو استعمال کرتے ہیں۔وزارت برائے انسانی وسائل تجارتی مقاصد کے لیے بچوں کے استحصال سے متعلق خلاف ورزیوں کا پتہ لگانے کی بھی تصدیق کی۔ بیان میں کہا گیا ہیکہ اس طرح بچوں کے تحفظ کے نظام اور اس کے انتظامی ضوابط کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔اس تناظرمیں وزارت نے زور دیا کہ وہ اس بارے میں قانونی اقدامات اٹھائے گی تاکہ چائلڈ پروٹیکشن سسٹم کو فعال رکھا جا سکے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...