غزہ میں 13ہزاربچے جاں بحق، ہزاروں فاقوں کا شکار

0
76

نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ کی بچوں کی ایجنسی یونیسیف نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت میں غزہ میں 13,000 سے زیادہ بچے جاں بحق ہو گئے ،بہت سے بچے شدید غذائی قلت کا شکار تھے اور ان میں رونے کی بھی طاقت نہ تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے بتایاکہ ہزاروں مزید بچے زخمی ہوئے ہیں یا ہم یہ بھی تعین نہیں کر سکتے کہ وہ کہاں ہیں۔ ہو سکتا ہے وہ ملبے کے نیچے پھنسے ہوں،ہم نے دنیا میں تقریبا کسی دوسرے تنازعہ میں بچوں کی اموات کی اتنی زیادہ شرح نہیں دیکھی۔میں ان بچوں کے وارڈز میں گئی ہوں جو خون کی شدید کمی کا شکار ہیں، پورا وارڈ بالکل خاموش ہے۔ کیونکہ بچے، ننھے بچے،رونے کی طاقت بھی نہیں رکھتے۔رسل نے کہا کہ امداد کے لیے ٹرکوں کو غزہ میں منتقل کرنے کے لیے بہت بڑے افسر شاہی چیلنجزدرپیش تھے۔