کراچی (این این آئی)کراچی کے منگھو پیر روڈ پر نورس چورنگی کے قریب محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی)نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد ولی رحمن کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد ولی رحمن کے قبضے سے دستی بم برآمد ہوا ہے۔ولی رحمن متعدد دہشت گرد حملوں میں ملوث رہا ہے، اس کا تعلق کمانڈر عظمت اللہ عرف طارق گروپ سے ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ولی رحمن نے ہلاک دہشت گرد قاری حسین سے خودکش حملے کی ٹریننگ لی تھی، گرفتاری کے خوف سے 2009 میں ولی رحمن دبئی فرار ہوگیا تھا۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...