اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف، سابق وزیر اعظم عمران خان، سابق آرمی چیف جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ اور سابق سربراہ آئی آئی ایس آئی جنرل فیض کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو واپس لائے۔ایک انٹرویومیںپاکستان کی جانب سے افغانستان کی حدود میں دہشت گردوں کے خلاف کی گئی کارروائی کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ شہدا کے قاتل افغانستان میں ہوں تو کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ چاہتے ہیں دیگر پڑوسیوں کی طرح افغان بھی ویزا لے کر آئیں، افغانستان کے ساتھ اچھے ہمسایوں کی طرح رہنا چاہتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو پھانسی ریفرنس کی طرح نواز شریف کا کیس بھی دوبارہ سنا جائے، نواز شریف پارٹی کے تمام پالیسی فیصلے کررہے ہیں، نتائج سے مایوس نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ نام لیے بغیر مبینہ طور پر پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے مظاہرے کیے جارہے ہیں، قربانیاں دینے والوں کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا جا رہا ہے، شہدا کی تضحیک ایک منصوبے کے تحت کی جارہی ہے۔عمران خان، سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور سابق سربراہ آئی آئی ایس آئی جنرل فیض کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو واپس لائے، 6 سے 6 ہزار کارندے ملک کی آبادی میں گھل مل گئے، دہشت گردوں کی پناہ گاہیں بھی بن گئیں، جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ، جنرل (ر)فیض حمید کو پارلیمنٹ میں طلب کرنے کی تحریک پیش کروں گا۔
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...