وزیراعظم کشمیر کے خلاف عدم اعتماد کے لیے نمبر پورے ہیں، راجہ فاروق حیدر

0
427

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم چودھری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے تعداد پوری ہوگئی ہے۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اب نواز شریف اور صدر آصف زرداری فیصلہ کریں کہ آزاد کشمیر کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کسی بھی وقت آسکتی ہے، انوار الحق کو جو قوتیں لائیں ان سے بہت بڑی غلطی ہوگئی ہے۔