برسلز(این این آئی)یورپی یونین کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا ہے کہ غزہ کو دنیا کا سب سے بڑا اور کھلا قبرستان بنا دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں جوزپ بوریل نے غزہ میں صورتحال کی سنگینی کا تفصیلی ذکر کر رہے تھے۔ وہ اس سے پہلے سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھی غزہ کی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ غزہ میں قحط کو اسرائیل جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔جوزپ بوریل نے کہا کہ اس جنگ کے شروع ہونے سے پہلے غزہ ایک کھلی جیل تھی۔ جسے غزہ میں اسرائیلی جنگ نے دنیا کے سب سے بڑے اور کھلے قبرستان میں تبدیل کر دیا ہے۔ اس قبرستان میں ہزاروں فلسطینیوں اور بنیادی انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی قوانین کو دفن کیا گیا ہے۔یورپی یونین کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل انسانی بنیادوں پر غزہ کے لوگوں کے لیے امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹیں ڈال کر قحط کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ ان رکاوٹوں کے ذریعے اسرائیل قحط کو مزید بڑھا رہا ہے۔اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز نے یورپی یونین کے سربراہ جوزپ بوریل کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل پر حملہ بند کریں اور حماس کے حملوں کے جواب میں اسرائیل کے حق دفاع کو تسلیم کریں۔کاٹز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا ‘اسرائیل نے زمینی، فضائی اور بحری راستے کے زریعے انسانی بنیادوں پر امدادی سامان کی ترسیل کی اجازت دی ہے۔ لیکن اقوام متحدہ کے ادارے ‘اونروا’ کے ذریعے حماس کو تعاون دیا جا رہا ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...