واشنگٹن(این این آئی)امریکی الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کی فتح اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کا باضابطہ اعلان کر تے ہوئے کہاہے کہ جوبائیڈن کو 538 الیکٹورل ووٹ میں سے 306 جبکہ ٹرمپ نے 232 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے۔نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن 20 جنوری 2021 کو واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کی تمام 50 ریاستوں اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا نے صدارتی انتخابات کے نتائج کی تصدیق کر دی ہے۔الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق ڈیموکریٹس نے 8 کروڑ 13 لاکھ جبکہ ری پنلکنز نے 7 کروڑ 42 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔نتائج کے مطابق جوبائیڈن کو 538 الیکٹورل ووٹ میں سے 306 جبکہ ٹرمپ نے 232 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے۔نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن 20 جنوری 2021 کو واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...