ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے سعودی عرب میں استعمال ہونے والی ویکسین کی حفاظت کی سطح کو تسلی بخش قرار دیاہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی پر وزارت صحت کے اعتماد کی یقینی دہانی کرائی اور کہا کہ فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا طریقہ کار ویکسین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کافی ہیں۔العبد العالی نے مزید کہا کہ وزارت کرونا ویکسین کی حفاظت سے متعلق تشویش کو سمجھتی ہے۔انہوں نے کرونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں سمیت ہر تمام شہریوںکو ویکسین دینے کی ضرورت پر زور دیا۔خیال رہے کہ گذشتہ روز سعودی عرب میں کرونا کے مزید 139 کیسز کا اندراج کیا گیا جب کہ 12 نئی اموات ہوئی ہیں۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سعودی عرب میں کرونا کے 202 مریض صحت یاب ہوئے۔ مملکت میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 549 ہو گئی ہے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...