لاہور( این این آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ قوم نے غیر معمولی حالات میں ہمیشہ استقامت کا مظاہرہ کیا،23 مارچ پاکستان کے حصول کا سنگ میل ہے، قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت نے پاکستان کے حصول کو یقینی بنایا،جمہوری روایات میں سیاسی انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے یوم پاکستان کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ ڈائیلاگ کے ذریعے وجود میں آنے والا ملک ڈائیلاگ سے ہی آگے بڑھے گا۔پاکستان نے ہمیشہ چیلجنز کا سامنا کیا اور سرخرو ہوا۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ آج کا دن موجودہ حالات پر غور و فکر کی دعوت اور خوش حال مستقبل کی تعمیر کی تحریک دیتا ہے ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ یومِ پاکستان پر اپنے بانیوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ہمیں ان چیلنجز کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے جو ہمارے سامنے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کا مستقبل آئین پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنے میں مضمر ہے۔ پاکستان کا مقدر عظیم کامیابیاں اور بلندیاں حاصل کرنا ہے ۔ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد اور اپنے آپ کو قومی مقصد سے آراستہ کرنا ہو گا۔ اس موقع پر سپیکر ملک محمد احمد خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ کشمیری اور فلسطینی بہن، بھائیوں کو ظلم وبربریت سے نجات دے ۔ آمین
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...