نیویارک (این این آئی)امریکہ میں کرسمس تقریب میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں چرچ کے باہر ایک شخص نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے موقع سے اسلحہ بھی برآمد کیا۔ حملے سے ذرا پہلے عبادت گاہ میں دعائیہ تقریب ہوئی تھی، واقعے میں کوئی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا، حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کا مجرمانہ سرگرمیوں پر مشتمل طویل ریکارڈ موجود ہے، وہ اسلحے کے علاوہ خطرناک سامان بھی ہمراہ لایا جس میں آتش گیر مادہ، رسیاں، چاقو اور تاریں شامل تھیں۔ پولیس کمشنر نے اہلکاروں کی جانب سے حملہ آور کی ہلاکت کو کارنامہ قرار دیا۔واضح رہے کہ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں جس کے سبب اسلحہ کنٹرول کرنے سے متعلق قوانین لانے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے تاہم حکومت کی جانب سے اس طرف کوئی خاص پیش رفت دیکھنے میں نہیں آ رہی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...