نیویارک(این این آئی )اقوام متحدہ نے یمن کی آئینی حکومت اور ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا پر زور دیا ہے کہ وہ دو سال قبل سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے پرعمل درآمد یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں تاکہ یمنی عوام بالخصوص ساحلی علاقے الحدیدہ کے عوام کے دکھوںکا مداوا ہو سکے۔عرب ٹی وی کے مطابق یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کمیٹی کے سربراہ جنرل اباہیجت گوہا نے معاہدے کے دو سال پورے ہونے کی مناسبت سے جاری بیان میںکہا کہ یمن میں مسلسل تشدد آمیز کارروائیوں سے امن تباہ ہوچکا ہے۔ یمن کے متحارب فریقین کو اسٹاک ہوم امن معاہدے پرعمل درآمد میںتاخیر نہیںکرنی چاہیے۔گوہا جو اسٹاک ہوم معاہدے کے تحت اقوام متحدہ کے مشن کے تیسرے سربراہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹاک ہوم جنگ بندی معاہدے میں یہ بات شامل تھی کہ تمام فریقین بندرگاہوں سے اپنی اپنی فوجیں واپس بلائیں گے اور فائرنگ بند کریںگے۔ اگرچہ جنگ بندی میںکسی حد تک پیش رفت ہوئی ہے تاہم اب بھی بہت سی مشکلات اور رکاوٹیں موجود ہیں۔ ان رکاوٹوں کے نتیجے میں الحدیدہ میں آج بھی وقفے وقفے سے لڑائی ہوتی رہتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ دونوں فریقین نے دو سال قبل اسٹاک ہوم میں جس معاہدے پر اتفاق کیا تھا اس پرعمل درآمد اور یمن کے عوام کے دکھوں کو ختم کرنے کے لیے اور الحدیدہ کے عوام کی مشکلات دور کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہاں موجود چیلنجز بھی ہیں۔ وقفے وقفے سے پرتشدد کارروائیاں بھی امن کوششوں کو آگے بڑھانے میں مشکل کھڑی کر رہی ہیں۔
مقبول خبریں
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...