افغانستان میں لفظ پارٹی کا استعمال جرم قرار

0
125

کابل(این این آئی)افغانستان کی قائم مقام وزارت انصاف نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں لفظ پارٹی کا استعمال ایک جرم ہے۔ انہوں نے پہلے کہا تھا کہ شرعی قانون میں سیاسی جماعتوں کے وجود کی کوئی بنیاد نہیں ہے اور ان کی سرگرمیاں عوام کے مفاد میں نہیں ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے قائم مقام وزیر انصاف عبدالحکیم شرعی نے کابل میں ایک پریس کانفرنس میں اسلامک پارٹی کے رہنما گلبدین حکمت یار کی رہائش گاہ کے متعلق وضاحت دیتے ہوئے زور دیا کہ افغانستان میں سیاسی جماعتوں پر پابندی ہے اور پارٹی کا لفظ استعمال کرنا بھی طالبان قانون کے تحت جرم ہے۔انہوں نے گزشتہ سال اگست میں ملک میں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا ان پارٹیوں کی کوئی جائز بنیاد نہیں ہے۔ تجربے نے ثابت کیا ہے کہ افغانستان کی موجودہ بدقسمتی ان سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں کی وجہ سے ہے۔