اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کا ہرنیا کا آپریشن

0
124

تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کا ہرنیا کا آپریشن ہو گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسپتال حکام نے بتایاکہ نیتن یاہو نے ہوش میں آنے کے بعد اپنے اہلخانہ سے بات بھی کی۔حکام کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم نیتن یاہو صحت یاب ہو رہے ہیں۔ایک سال قبل ہی انہیں دل کی دھڑکن متوازن رکھنے کے لیے پیس میکر نصب کیا گیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیتن یاہو کے معمول کے چیک اپ کے دوران ہرنیا کا انکشاف ہوا۔جب تک نیتن یاہو کا آپریشن ہوا اس وقت تک وزیر انصاف یوری لیوین(جو نائب وزیرِ اعظم بھی ہیں)نے قائم مقام وزیرِ اعظم کا عہدہ سنبھالا۔