دمشق حملے پر اسرائیل ضرور پچھتائے گا،خامنہ ای کا دو ٹوک جواب

0
118

تہران(این این آئی)دمشق میں ایرانی قونصل خانے کی عمارت پر حملے کی مذمت کے ضمن میں ایران کے حکومتی عہدیداروں کے بار دگر سامنے آنے والے بیانات کے تناظر میں تہران نے حملے کا بدلہ لینے سے متعلق دھمکی کا ایک مرتبہ پھر اعادہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک تازہ انٹرویومیں ایران کے مرشد اعلی علی خامنہ ای نے دھمکی دی کہ تہران، اسرائیل کو دمشق میں اپنے قونصل خانے کو نشانہ بنانے پر قرار واقعی سزا دے گا۔ایک بیان میں علی خامنہ ای نے کہا کہ ہمارے بہادر سپوت صہیونی حکومت کو سزا دیں گے۔ ان کے بہ قولاسرائیل اپنے اس جرم پر ضرور پچھتائے گا۔