روس کا افغان طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے پر غور

0
128

ماسکو(این این آئی)روس افغان طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے پر غور کررہا ہے۔عرب ٹی وی نے بتایاکہ کریملن ترجمان کے مطابق افغان طالبان کے ساتھ اہم معاملات پر بات چیت کی ضرورت ہے، اہم مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، طالبان افغانستان میں ڈی فیکٹو اتھارٹی ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ طالبان کو کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے پر کام کررہے ہیں۔اس معاملے پر روس کی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حتمی فیصلہ ملک کی اعلی سیاسی قیادت کرے گی۔