سعودی عرب کا غزہ کیلئے 50لاکھ ڈالر کا خوراک پروگرام

0
134

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی طرف سے غزہ کی پٹی میں جنگ سے تباہ حال شہریوں کی امداد کے لیے فراخدلانہ امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ساتھ مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔اس معاہدے کے تحت سعودی عرب غزہ کی پٹی میں جنگ سے متاثرہ افراد کو خوراک کی فراہمی کے لیے 5 ملین ڈالر کی رقم صرف کرے گا۔ معاہدے کے بعد غزہ کی پٹی میں مستحقین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار شدہ اشیائے خوردونوش تقسیم کی جائے گی اور اس پروگرام سے تقریبا 377,855 بے گھر افراد کو فائدہ پہنچے گا۔غزہ کی پٹی میں انسانی بحران کے آغاز کے بعد سے مملکت نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لییساہم” پلیٹ فارم کے ذریعے ایک عوامی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے اور ساتھ ہی ایک ہوائی پل چلانے کی ہدایت کی ہے جس کیتحت اب تک غزہ کی پٹی کیعوام کے لیے خوراک سے لدے 44 طیارے مصر بھییجے جا چکے ہیں۔ ان طیاروں میں خوراک اور دیگر بنیادی ضروریات پر مشتمل 829 ٹن سے زیادہ سامان بھییجا گیا۔ اس کے علاوہ 20 ایمبولینسز ، بنیادی طبی آلات اور دیگر اشیا شامل ہیں۔