لاہور( این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کھیلوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ”کھیلتے رہیں …… جیتتے رہیں”۔ کھیلوں کا عالمی دن منانے کا مقصد دنیا میں امن کا فروغ ہے۔ نوجوانوں میں ٹیم ورک،مسابقت اوربرداشت پیدا کرنے کے لئے سپورٹس اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کھیل ہمیں نظم و ضبط سکھاتے ہیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ”کھیلتا پنجاب” پروگرام تشکیل دیا گیا ہے۔ پنجاب بھر میں گراؤنڈ اور جمنیزیم کی تعمیر وبحالی کیلئے شعبہ تعمیر وبحالی قائم کررہے ہیں۔ نوجوانوں کے لئے 300 گراؤنڈ اورسپورٹس کمپلیکس بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ 2 سے بڑھا کر 4ارب روپے کردیا ہے۔سپورٹس فیسٹیول بحال اور ہر یونین کونسل میں کھیلوں کے مقابلے اور پنجاب لیگ شروع کرینگے۔انہوں نے کہا کہ سپورٹس ایڈوائزری کونسل میںیونیورسٹی طلبہ بھی ممبر ہوں گے۔کھلاڑیوں ٹریننگ کیلئے انٹرنیشنل کوچ بھی لے کرآئیں گے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...