لاہور( این این آئی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور خدمت کی سیاست مریم نواز سے سیکھیں،پی ٹی آئی کی 10سالہ حکومت میں خیبر پختوانخواہ ایک ہزار ارب سے زائد کا مقروض ہو گیا ہے، خیبر پختونخوا ہ میں ان کے پاس تنخواہیں ادا کرنے کے پیسے نہیں ہیں، یہ ان کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے 10ہزار مستحقین کی مالی امداد کا اعلان کیا، اب معذرت کر لی، انہوں نے اپنے لیڈر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یوٹرن لیا۔انہوںنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بھی ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعوی کیا تھا، 50لاکھ گھروں کے نعرے کو سیاسی نعرہ قرار دیا تھا۔یہ صرف مریم نواز سے متعلق تعصب اور بغض کا اظہار کر سکتے ہیں، مریم نواز نے رمضان پیکج کے تحت 64لاکھ خاندانوں میں مفت راشن تقسیم کیا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے 10ہزار مسیحی خاندانوں میں مالی امداد تقسیم کی، وزیر اعلی پنجاب نے 700ہندو خاندانوں میں بھی امداد تقسیم کی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...