راولپنڈی(این این آئی)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جب ہم اقتدار میں تھے تو فوج کا امیج اسمان پر تھا۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ فوج کا امیج اس دن خراب ہوا، جب یہ چوروں کے ساتھ بیٹھے۔عمران خان نے کہا کہ ججز کہہ رہے ہیں کہ ایجنسیاں دھمکا رہی ہیں، آصف زرداری اور شریف فیملی کے اربوں ڈالر بیرون ملک پڑے ہوئے ہیں، آصف زرداری نے بیان دیا کہ ایک سیاسی جماعت فوج کا امیج خراب کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ زرداری اور شریف خاندان کی کرپشن کا ہمیں آئی ایس ائی اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) باجوا نے بتایا تھا، زرداری اور نواز شریف نے توشہ خانہ سے گاڑیاں لیں ان کا کیس کیوں نہیں سنا جارہا۔بانی پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا کہ 18 مارچ کومجھیجوڈیشل کمپلیکس میں قتل کرنیکا منصوبہ تھا، 24 گھنٹے پہلے ہی جوڈیشل کمپلیکس کو ٹیک اوور کر لیا گیا تھا، کیوں جوڈیشل کمپلیکس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے نہیں لائی جا رہی۔عمران خان نے کہا کہ گراف جولری سیٹ کی مالیت 3ارب ظاہر کر کے ہمیں سزا دی گئی، ہم نے گراف جولری سیٹ کی مزید تین جگہ سے کوٹیشن لے لی ہے، کوٹیشنز کے مطابق گراف جولری سیٹ کی قیمت ایک کروڑ 80 لاکھ روپے بنتی ہے۔انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ میں سزا دلوانے کے لیے دبئی میں پارٹ ٹائم سیلزمین سے گراف جولری سیٹ کی مالیت کا تخمینہ لگوایا گیا۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ فواد چوہدری پریس کانفرنس کر چکا تھا، اس کے باوجود اسے وعدہ معاف گواہ بنانے کے لیے پکڑے رکھا، چوہدری پرویز الٰہی، شاہ محمود قریشی پریس کانفرنس کر دیں تو ان کے کیسز ختم ہو جائیں۔
مقبول خبریں
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...
کراچی’ عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 17...
کراچی(این این آئی) لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 7 خواتین اور ایک بچے سمیت 17 افراد جاں...
پاکستان اورامریکا کے درمیان تجارتی معاہدے پر بڑی پیش رفت
اسلام آباد/واشنگٹن(این این آئی) پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کے حالیہ دور میں ایک اہم مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جو...