اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی نیب کیس میں ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پراسیکیوٹر نے تسلیم کیا کہ ملزم کے خلاف دو افراد کے بیانات کے علاوہ کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فیصلہ جاری کیا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ فواد چوہدری پر الزام ہے کہ انہوں نے جہلم روڈ منصوبے میں کرپشن کی، منصوبے کا پی سی ون پلاننگ بورڈ پنجاب نے منظور کیا، دو رویا سڑک منصوبے کا پی سی ون سی ڈی ڈبلیو ڈی اور ایکنک سے بھی منظور ہوا، تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد منصوبہ ایف ڈبلیو او کو سونپا گیا۔عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ اسپیشل پراسیکیوٹر نیب نے تسلیم کیا کہ مقدمے میں ان تمام ایجنسیز کا کوئی بھی اہلکار ملزم نامزد نہیں، فواد چوہدری پر ٹھیکیدار محمد علی سے 50 لاکھ روپے رشوت لینے کا الزام ہے، الزام ہے کہ فواد چوہدری نے منصوبہ ٹھیکیدار محمد علی کو سونپنے کے لیے 50 لاکھ روپے رشوت لی، ٹھیکیدار محمد علی کا بیان نیب کی جانب سے ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ہائی وے ڈویژن کے ایکس ای این کے مطابق فواد چوہدری نے منصوبے کی فیزی بیلٹی رپورٹ بنانے کے لیے بھی دباؤ ڈالا، ملزم فواد چوہدری کو 19 دسمبر 2023ء کو گرفتار کیا گیا اور مقدمہ صرف ابھی انکوائری اسٹیج پر ہے، اس معاملے کی تحقیقات کی سفارش ہوئی، نہ ہی ریفرنس فائل کرنے کی سفارش ہوئی، نیب کے دفعہ 4 ٹو بی کے تحت یہ معاملہ نیب کے دائرہ اختیار میں ہی نہیں آتا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ فواد چوہدری کی ضمانت کی درخواست دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی جاتی ہے، ضمانت منظوری کا فیصلہ کیس کے ٹرائل پر اثر انداز نہیں ہوگا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...