وزیراعظم کاڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

0
155

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کی ہے۔ پی ایم آفس میڈیا ونگ کے مطابق وزیراعظم نے ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں کہاکہ سیکیورٹی فورسز نے اپنی جانیں ہتھیلی لی پر رکھتے ہوئے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور انہیں جہنم واصل کیا،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری سیکیورٹی نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے عفریت کو کچلنے کے لئے پر عزم ہیں،پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔