پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کیلئے متحرک ہوگئی ، خصوصی کمیٹی کے سیاسی جماعتوں سے رابطے

0
72

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کیلئے متحرک ہوگئی ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے خصوصی کمیٹی اراکین کے سیاسی جماعتوں سے رابطے ہوئے۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی خصوصی کمیٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے لیے متحرک ہوگئی۔چیئرمین سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی سے شیری رحمٰن اور نوید قمر نے رابطہ کیا اور انتخابات کے لیے لائحہ عمل تشکیل دیا اس حوالے سے شیری رحمن نے بتایا کہ یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں واضح حمایت حاصل ہے، پاکستان پیپلز پارٹی اتحادیوں کے ہمراہ (آج) منگل کو سینیٹ میں اپنی واضح برتری ثابت کرے گی۔شیری رحمٰن نے کہا کہ عوام، کارکنان (آج) منگل کو جیالے امیدوار کے چیئرمین سینیٹ بننے کی خوشی کا جشن منائیں گے۔