واشنگٹن (این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران پاکستان میں حملوں میں داعش گروپ کی حمایت نہیں کر رہا۔گزشتہ روز پریس بریفنگ کے دوران میتھیو ملر سے سوال پوچھا گیا کہ کیا امریکا کے پاس ایسی کوئی اطلاعات ہیں کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں ایران داعش کی حمایت کررہا ہے جس پر میتھیو ملر نے جواب دیا کہ میرے پاس ایسی کوئی معلومات نہیں ہیں، انہوں نے اس تاثر کی بھی تردید کی کہ بائیڈن انتظامیہ کے اقدامات سے ایران کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔جب سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے اس دعوے کے بارے میں سوال کیا گیا کہ موجودہ حکومت نے چوری شدہ مینڈیٹ کے ذریعے اقتدار حاصل کیا تو امریکی ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے بارے میں فیصلے عوام اور حکومت کو کرنا ہیں۔بعدازاں گزشتہ روز ترجمان محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے اڈیالہ جیل میں امریکی حکام کی بانی پی آئی سے ملاقات سے متعلق سوال پر جواب دیا کہ وہ یہ معاملہ امریکی سفارت خانے پر چھوڑتے ہیں۔
مقبول خبریں
پاکستان کا معاشی منظر نامہ جاری اصلاحات کی کامیابی پر منحصر ہے، ایشیائی ترقیاتی...
منیلا (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی منظر نامہ بڑی حد تک جاری اصلاحات کی...
پی آئی اے 21 سال کے بعد منافع بخش ادارہ بن گیا، وزیر دفاع...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) 21 سال بعد شدید مالی بحران سے نکل گیا اور بورڈ نے مالیاتی رپورٹ کی...
مائینز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم ہے، بیرسٹر سیف
پشاور(این این آئی) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مائینز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم...
عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری و رہائی، وقت آنے پر حساب لیا جائے...
پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں پولیس کی جانب سے عمران خان کی بہنوں اور...
ماضی میں بدامنی کا اہم کردار ادا کرنیوالے آج بدامنی کا طعنہ دے رہے...
کراچی(این این آئی) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ماضی میں بدامنی کا اہم کردار ادا کرنیوالے آج بدامنی کا طعنہ دے رہے...