ایران کا اسرائیل پر حملے کا خدشہ، امریکا نے اقدامات شروع کردیئے

0
62

واشنگٹن (این این آئی)ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے خدشے کے پیش نظر امریکا نے مشرق وسطیٰ میں 2 جنگی بحری بیڑے تعینات کردیئے۔امریکی اخبار کے مطابق بحری بیڑوں پرجدید میزائل دفاعی نظام نصب ہے۔امریکی صدر پہلے ہی ایران کی جانب سے اسرائیل پر جلد حملے کا خدشہ ظاہر کرچکے ہیں۔امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ امکان ہے ایران اسرائیل پر جلد حملہ کرے گا۔امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہائوس سے جاری کردہ بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران اسرائیل پر حملہ کر کے کامیاب نہیں ہوسکے گا۔جوبائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا اسرائیل کے دفاع کے لیے تیار ہے، صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ یکم اپریل کو شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیل کے فضائی حملے کے نتیجے میں 7 ایرانی فوجی افسر شہید ہو گئے تھے۔برطانوی میڈیا کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی قونصلیٹ پر حملے کے بعد سے علاقے میں امریکی اور اسرائیلی فورسز ہائی الرٹ ہیں۔اس حوالے سے عید کے روز ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے ایک مرتبہ پھر اسرائیل کو دھمکی دی تھی۔آیت اللّٰہ خامنہ ای نے نمازِ عید پر خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ شیطانی حکومت اسرائیل نے ایرانی سفارت خانے پر حملہ کر کے غلطی کی، اس کی اسرائیل کو سزا ضرور ملنی چاہیے اور ملے گی۔