لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر وممبر قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے لئے دن رات کوشاں ہیں اور دعویٰ ہے پانچ سال بعد مثالی وزیراعلی ثابت ہوںگی ، معاشی مشکلات کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کی خدمت کی میراث کو آگے لے کر بڑھ رہی ہیں ،طلبہ کو اپنی سواری کی سہولت دینے کے لئے رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور حکومت والدین کا بوجھ بانٹنے کے لئے ایک ارب روپے کی سبسڈی دے گی ،اسی طرح روٹی کی قیمت میں تاریخی کمی کی گئی ہے جس سے غریب طبقات کو سہولت میسر آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جس مشکل وقت میں ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالی ہے عوام اس سے بخوبی آگاہ ہیں ،پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا تھا ،مسلم لیگ (ن) نے ملک اور عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے حکومت میں آنے کا مشکل فیصلہ کیا اور ان شا اللہ عوام سے وعدہ ہے انہیں مایوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری آنا شروع ہو گئی ہے ، عالمی ادارے بھی معاشی اشاریے بہتر ہونے کی پیشگوئی کر رہے ہیں جس سے امید کی کرن پیدا ہوئی ہے ۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...