لاہور( این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خوشی کی بات ہے مریم نواز کے اچھے کاموں کی علی امین گنڈا پور کی سرکار بھی پیروی کر رہی ہے ،ہم خوش ہیں کہ خیبر پختونخواہ کے لوگوں کو بھی سستی روٹی ملے گی،امید ہے خیبر پختونخواہ کے لوگوں کو جلد ایئر ایمبولنس کی سہولت بھی میسر ہوگی۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ میں نے کچھ دن پہلے بھی کہا تھا علی امین گنڈاپور کو خدمت کی سیاست مریم نواز سے سیکھنی چاہیے، اب مجھے 100 فیصد یقین ہو گیا ہے خیبر پختونخواہ حکومت مریم نواز کے ویژن سے بے حد متاثر ہے،ہم چاہتے ہیں جیسی سہولیات پنجاب کے لوگوں کو میسر ہوںایسی ہی سہولیات خیبر پختوانخواہ کے لوگوں کو بھی ملنی چاہئیں۔ سندھ اور بلوچستان کے لوگوں کو بھی سستی روٹی اور ایئر ایمبولینس کی سہولت ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ محرومیاں تب ہی ختم ہوتی ہے جب ترقی کے یکساں مواقع اور وسائل کی منصفانہ تقسیم ہوتی ہے،امید ہے علی امین گنڈاپور بزدار،خٹک اور محمود خان کے نقشے قدم پر نہیں چلیں گے،عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کریں گے اور رشتے داروں کی جیبیں نہیں بھریں گے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...