اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ ہمیں اپنے کسانوں کے لیے یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی دستیابی کو یقینی بنانا ہوگا،وزارت صنعت و پیداوار صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر کھاد دستیابی اور پروڈکشن کو مانیٹر کر رہی ہے،،کھادوں کو بروقت فراہمی سے کسان پیداوار میں بھی اضافہ ہو گا۔ منگل کو وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی زیر صدارت فرٹیلائزر ریویو کمیٹی کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کیپٹن ریٹایرڈ محمد آصف اور وفاقی سیکرٹری انڈسٹری ،صوبائی نمائندگان اور مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے نمائندے شریک ہوئے ۔ اجلاس میں خریف سیزن کے لیے یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی طلب اور رسد کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بتایاگیاکہ خریف سیزن 2024 کے لیے یوریا کھاد کی مانگ گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.6 فیصد زیادہ ہے ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاکہ ہمیں اپنے کسانوں کے لیے یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی دستیابی کو یقینی بنانا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کسانوں کو بلا تعطل کھاد کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزارت صنعت و پیداوار صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر کھاد دستیابی اور پروڈکشن کو مانیٹر کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کسانوں کی فلاح وبہبود اور زراعت کی بہتری کیلئے پر عزم ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت زرعی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کیلئے مربوط اقدامات کو یقینی بنارہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ کھادوں کو بروقت فراہمی سے کسان پیداوار میں بھی اضافہ ہو گا ،کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہو گا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ زراعت اور صنعت کی ترقی کیلئے تمام تر وسائل بروے کار لائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ فرٹیلارز پلانٹس کیلئے گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ مینوفیکچرنگ انڈسٹریز ترجیحی بنیادوں پر کھاد کی پیداوار کو بڑھائیں ،ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ملکر کام کرنا ہو گا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ صنعت اور زراعت کی ترقی سے ملک کی ترقی وابستہ ہے۔
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...