اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پاک ،سعودی تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے،ہمارے درمیان شراکت داری باہمی عزت، مشترکہ مفادات اور بہتر مستقبل کے وژن کیلئے ہے، سعودی عرب کے ساتھ طویل المدت اور آزمائشی دوستی ہماری خارجہ پالیسی کا ایک اہم عنصر ہے۔خصوصی سرمایہ کاری کونسل (ایس آئی ایف سی) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں، یہاں سعودی وفد کی موجودگی دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور مستقل روابط کو واضح کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، ہمارے درمیان شراکت داری باہمی عزت، مشترکہ مفادات اور بہتر مستقبل کے وڑن کے لیے ہے، سعودی عرب کے ساتھ طویل المدت اور آزمائشی دوستی ہماری خارجہ پالیسی کا ایک اہم عنصر ہے۔اسحق ڈار نے بتایا کہ ہماری شراکت داری مشترکہ اہداف اور خوشحالی مستقبل پر ہے، پاکستان اورسعودی عرب کیدرمیان شراکت داری انتہائی اہم ہے۔انہوںنے کہا کہ ایس آئی ایف سی، پاکـ سعودی تعلقات اور مذہبی و ثقافتی اقدار پر مبنی ہیں، ایس آئی ایف سی سے سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی۔اسحق ڈار نے کہا کہ قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، زراعت، توانائی، معدنیات میں تعاون کے بہترین مواقع موجود ہیں، آئی ٹی اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون دونوں ممالک کے لیے مفید ہے، دونوں ممالک کے تعاون سے بہترین نتائج کی امید ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری دونوں ممالک کے مستقبل کے لیے فائدہ مند ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہمیں برادرانہ تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...