وزیر خزانہ کی ایشیائی ترقیاتی بینک اور ورلڈ بینک گروپ کے صدور سے الگ الگ ملاقات

0
33

واشنگٹن ڈی سی (این این آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر مسٹر مساتسوگو اسکاوا سے ملاقات کی جس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے، رعایتی فنانسنگ کے ملکی لفافے کی حفاظت اور مستقبل کے منصوبے کی پائپ لائن پر توجہ مرکوز کی گئی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ورلڈ بینک گروپ کے صدر اجے بنگا سے ملاقات کی۔ وزیر نے 9 ماہ کے ایس بی اے پروگرام کے تحت پاکستان کی ترقی اور ٹیکس، توانائی اور نجکاری کے ترجیحی شعبوں میں جاری اصلاحات پر روشنی ڈالی۔ دونوں فریقوں نے 10 سال کیلئے رولنگ کنٹری فریم ورک پلان کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ عالمی بینک کے صدر نے معیشت کے استحکام اور محصولات میں اضافے کے لیے پاکستان کے اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن پروگرام کے لیے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ وزیر خزانہ نے صدر مملکت کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔