اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ چینی کی برآمد کو چینی کی قیمت کے استحکام سے منسلک کیا جائے گا۔وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے بھی شرکت کی ۔وفاقی سیکرٹری صنعت و پیداوار وسیم اجمل چوہدری اور وفاقی حکومت کے اعلیٰ حکام ،صوبوں کے نمائندگان اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی شریک ہوئے ۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاکہ چینی کی برآمد کو چینی کی قیمت کے استحکام سے منسلک کیا جائے گا۔اجلاس میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے ملک میں دستیاب چینی کے فاضل اسٹاک کو برآمد کرنے کی تجویز دی گئی ۔اجلاس میں کرشنگ سیزن 2023ـ24 میں چینی کے مجموعی اسٹاک کا جائزہ لیا گیا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کا براہ راست عوام پر اثر پڑتا ہے، ایکسپورٹ سے پہلے چینی کی مقامی مانگ کو پورا کرنا ضروری ہے۔ اجلاس میں ایکسپورٹ کو مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمت کے استحکام سے جوڑنے کی تجویز دی گئی ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن چینی کی قیمتوں میں استحکام کے طریقہ کار کو وضع کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اگلے کرشنگ سیزن کے آغاز تک چینی کی بلا تعطل فراہمی اور قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنایا جائیگا۔اجلاس میں چینی کے دستیاب ذخیرے، پیداوار اور برآمد کے حوالے سیصوبوں سے سفارشات طلب کرلی گئیں ،سفارشات کی روشنی میں اعداد و شمار کا دوبارہ جائزہ لیاجائے گا ،درآمد کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ آئندہ اجلاس میں ہوگاتاکہ لوکل مارکیٹ اور کم آمدنی والے طبقات پر کوئی منفی اثر نہ پڑے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...