بیجنگ(این این آئی)چین کے جنوبی علاقوں میں تیزہواں کے ساتھ موسلادھار بارشوں سے سیلاب کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں سے گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، درخت گر گئے، ٹریفک اور ٹرینوں کا نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ مختلف حادثات میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔مسلسل بارشوں سے صوبے گوانگ ڈونگ کے کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورت حال پیدا ہوگئی اور گوانگ ڈونگ میں سڑکوں، رہائشی علاقوں اور کھیتوں میں کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق شدید بارشوں کے بعد 10 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں اور سینکڑوں اسکول بند کر دیے گئے ہیں جبکہ پانی میں پھنسے 80 ہزار سے زائد افراد کو نکال لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق موسلادھار بارشوں کے بعد ڈیموں اور دریاں میں پانی کی سطح بڑھنے سے بھی سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، سیلاب سے لاکھوں افراد کے بے گھر ہونے کے خدشے پر حکام نے ایمرجنسی ایڈوائزری بھی جاری کردی ہے۔جیانگ ژی صوبے میں بھی شدید خراب موسم کا اورنج الرٹ جاری کردیا گیا ہے، گوانگ ژی ریجن میں مسلسل بارشوں کے بعد اب تک لینڈ سلائیڈنگ کے 65 واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔چین کے جنوبی علاقوں گوانگ ژی، گوانگ ڈونگ، جیانگ ژی میں جمعے سے جاری بارشیں 22 اپریل تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...