عوام نے ثابت کردیا وہ اپنے ووٹ کے صحیح استعمال کا بھر پور شعور رکھتے ہیں’ مریم نواز

0
278

لاہور( این این آئی) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے ضمنی انتخابات میں فتحیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے حق رائے دہی کا صحیح استعمال کرنے پرعوام کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں،مسلم لیگ (ن)کے امیدوار قومی وصوبائی اسمبلی کی کامیابی عوام کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ باشعور عوام نے ثابت کردیا وہ اپنے ووٹ کے صحیح استعمال کا بھر پور شعور رکھتے ہیں،عوام جان چکے ہیں کہ ان کی ترقی کیلئے محمد نوازشریف کی قیادت ضروری ہے،قوم کی ترقی اورعوام کی خدمت صرف مسلم لیگ (ن)کا شعارہے۔مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب کوآگے لے کر جائیں گے،ترقی کا سفرہر روز تیز تر ہوگا،پاکستان مسلم لیگ (ن)عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے،عوام نے شفاف انتخاب میں مسلم لیگ (ن)کو بھرپور اعتماد سے نوازا۔انہوںنے کہا کہ ہم کام کریں گے اورکرتے رہیں گے،ہمارا کام بولے گا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے انتخابات کے پرامن انعقاد پر انتظامیہ پولیس اوردیگر اداروں کی کاوشوں کو بھی سراہا۔