سکھر(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئراسیررہنماسیدخورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ مینارِ پاکستان پر پی ڈی ایم کا کامیاب جلسہ ہوا،محترمہ بے نظیر بھٹو کے جلسے کے بعد مینار پاکستان پر یہ بڑا جلسہ تھا،پی ڈی ایم نے نہ کوئی بل جلایا نہ اداروں پر حملے کے لیے لوگوں کو اکسایا ۔پیرکواحتساب عدالت سکھرمیں آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشیدشاہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کتوں اور جانوروں کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں، کتوں کو کھلانا غلط نہیں ہے لیکن وزیر اعظم کو حالات کو ٹھیک کرنے کے لیے وقت دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم سے دھوکا کیا ہے جو وعدے کیے کون سے پورے ہوئے، نوجوانوں کو نوکریاں دینے کے وعدے کہاں گئے؟۔انہوں نے کہا کہ اب بھی ایک موقع ہے، لیڈر لیڈر سے بات کرتا ہے، عمران خان خود فون اٹھائیں اور زرداری، بلاول، مریم اور مولانا صاحب سے بات کریں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...