کراچی(این این آئی)پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی، اس دوران قومی خواتین کرکٹ ٹیم تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، دونوں ممالک کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز بیس جنوری سے تین فروری تک جاری رہے گی۔پی سی بی اور کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد دورے کو حتمی شکل دی گئی ہے۔سیریز کا آغاز اور اختتام ڈربن سے ہوگا، وہاں میں کھیلا جانے والا پہلا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ بیس جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ تین فروری کو ہوگا۔ یہ دونوں میچز برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا دوسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ بھی ڈربن میں کھیلا جائے گا، اس میچ کے لیے دونوں ٹیمیں 23 جنوری کو مدمقابل آئیں گی۔ تیسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ اور پہلے دونوں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز بالترتیب 26، 29 اور 31 جنوری کو پیٹرمریٹزبرگ میں کھیلے جائیں گے۔ ویمنز کرکٹ سلیکشن کمیٹی نے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ستائیس خواتین کھلاڑیوں کو حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی طلب کرلیا گیا ہے، جہاں تربیتی کیمپ کا آغاز بیس دسمبر سے ہوگا۔ اس دوران کیمپ میں شریک تمام خواتین کرکٹرز اور اسپورٹ اسٹاف بائیو سیکیور ماحول میں رہیں گے۔ یہ بائیو سیکیور ماحول بھی پی سی بی کے کوویڈ 19 پروٹوکولز کے عین مطابق ہوگا۔ بائیو سیکیور ماحول میں داخلے سے قبل اسکواڈ میں شامل ہر رکن کا ایک کورونا ٹیسٹ لیا جائے گا، ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کی صورت میں اسے کیمپ میں داخلے کی اجازت مل جائے گی. کیمپ میں رپورٹ کرتے ہی ان کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی لے لیا جائے گا۔دورہ جنوبی افریقہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ اور باؤلنگ کوچ ارشد خان کی پہلی اسائنمنٹ ہوگی، دونوں کوچز نے بالترتیب اکتوبر اور نومبر میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کو جوائن کیا تھا، کامران حسین کیمپ میں اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے اس سے قبل مئی 2019 میں جنوبی افریقہ کا دورہ کیا تھا۔دونوں ممالک کے مابین کھیلی جانے ایک روزہ انٹرنیشنل سیریز 1ـ1 سے ڈرا ہوگئی تھی جبکہ ٹی ٹونٹی سیریز میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد میزبان ٹیم نے 2ـ3 سے برتری حاصل کی تھی۔چیف سلیکٹر قومی خواتین کرکٹ ٹیم عروج ممتاز نے کہا کہ کوویڈ19 کی وباء کے دوران ہم خواتین کرکٹ پر زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تاکہ ملک میں خواتین کرکٹ کو فروغ ملے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جنوبی افریقہ کرکٹ کی مشکور ہیں کہ انہوں نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2022 میں کوالیفائی کرنے کے باوجود ہمارے ساتھ مکمل سیریز کھیلنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔عروج ممتاز نے کہا کہ کوویڈ 19 کے باوجود خواتین کھلاڑیوں کی توجہ کھیل پر مرکوز رکھنے کی وجہ سے پی سی بی نے مختلف ڈومیسٹک ٹورنامنٹس منعقد کروائے تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کا کوئی نعمل البدل نہیں ہیں۔ستائیس ممکنہ کھلاڑی( 18 رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان 31 دسمبر کو کیا جائے گا) ممکنہ کھلاڑیوں میں ایمن انور ، عالیہ ریاض ، انعم امین ، عائشہ نسیم ، عائشہ ظفر ، بسمہ معروف ، ڈیانا بیگ ، فاطمہ ثنا ء خان ، ارم جاوید ، جویریہ خان ، جویریہ رؤف ، کائنات امتیاز ، کائنات حفیظ ، ماہم طارق ، منیبہ علی ،ناہیدہ خان، نجیہ علوی ، نشرہ سندھو ، نتالیہ پرویز ، نڈا ڈار ، عمیمہ سہیل ، رامین شمیم ، صبا ء نذیر ، سعدیہ اقبال ، سدرہ امین ، سدرہ نواز اور سیدہ عروب شاہ شامل ہیں ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...