امریکی سینیٹ سے یوکرین، اسرائیل، تائیوان کیلئے امدا منظور

0
106

واشنگٹن(این این آئی)امریکی سینیٹ نے یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالرز کا امدادی بل منظور کر لیا۔امریکی میڈیا کے مطابق یوکرین کو 60.8 ارب ڈالرز کی ادائیگی اس اقتصادی امدادی بل کا حصہ ہے۔امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے لیے 26.4 ارب ڈالرز کی امداد کا پیکیج بھی اس بل میں شامل ہے۔امریکی میڈیا نے بتایا کہ بل میں منظور ہونے والے 8 ارب ڈالرز بطور امداد تائیوان کو دیے جائیں گے۔