ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان بنیں گے، اس فلم میں انکی بیٹی سہانہ بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔اپنی آئندہ فلم ”کنگ ”میں شاہ رخ خان ڈان کا کردار ادا کریں گے۔ سوجوئے گھوش کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم بڑے پردے پر سہانہ خان کی ڈیبیو فلم بھی ہوگی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگ خان یہ فلم آڈینس کیلیے بنا رہے ہیں اور اچھی طرح جانتے ہیں کہ فلم بین انہیں ایسے کردار میں دیکھنا چاہتے ہیں جو کہ غیر واضح ہو۔ لم کنگ شاہ رخ خان کے جنون وجذبے کے مطابق پروجیکٹ ہے اور وہ اس پر سدھارتھ آنند اور سوجوئے گھوش کے ساتھ بڑے محتاط انداز میں کام کر رہے ہیں۔فلم سازوں نے اس حوالے سے ٹھنڈے مزاج اور رویے سے بھرے کردار کو تخلیق کیا ہے۔یاد رہے کہ شاہ رخ خان منفی کردار کرنے کے حوالے سے بھی کافی معروف ہیں جہاں انکی یادگار فلموں میں ڈر، انجام، بازیگر اور رئیس شامل ہیں اور اب امکان ہے کہ وہ ایک بار پھر ایسا ہی کردار ادا کریں۔تاہم یہ کردار فرحان اختر کی ڈان تھری جیسا نہیں ہوگا۔
مقبول خبریں
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خضدار میں اسکول بس پر حملے کی شدید...
نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت...
Jـ10C کی کامیابی پر چین کی ڈاکومنٹری، پاکستان کی فضائی طاقت پر مہر ثبت...
اسلا م آباد(این این آئی)چین نے نئی دستاویزی فلم میں Jـ10C لڑاکا طیاروں کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کی فضائی برتری اور...
مودی کی پھر اشتعال انگیزی،بھارت کی کسی بھی جارحیت کا پوری قوت سے ردعمل...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے اشتعال انگیز بیان کے بعد دوبارہ دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے...
الیکشن کمیشن کابلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی
لاہور( این این آئی) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے 29 مئی کو چیف...