ابوجہ(این این آئی)نائجیریا میں تیز بارش سے جیل کی دیوار گرگئی، 100سے زائد قیدی فرارہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تیز بارش کے بعد نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا کے قریب سلیجا جیل کی دیوار گرگئی جس کے بعد کم از کم 118 قیدی جیل سے فرار ہوگئے۔نائجیریا کے محکمہ جیل خانہ جات نے اپنے بیان میں کہا کہ کئی گھنٹے جاری رہنے والی بارش سے جیل کی دیوار اور اطراف کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔بیان میں کہا گیا کہ حکام فرار ہونے والے قیدیوں کو تلاش کررہے ہیں اور اب تک 10 قیدیوں کو دوبارہ حراست میں لیا جاچکا ہے۔حکام نے عوام کو بھی ہدایت کی ہے کہ قیدیوں کے فرار سے متعلق کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔حکام کی جانب سے فرار ہونے والے قیدیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم ماضی میں سلیجا جیل میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام سے تعلق رکھنے والے افراد قید رہے ہیں۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...