اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت پاک بحریہ کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرتی رہے گی،حکومت کی جانب سے 2020 کو بلیو اکانومی کا سال قرار دیا جانا بحری معیشت کی ترقی کیلئے حکومتی اقدامات کا مظہر ہے۔ پیر کو وزیرِ اعظم عمران خان نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا،پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔ وزیر اعظم کو علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کی صورتحال، چیلنجز اور میری ٹائم سیکٹر کی ترقی کیلئے پاک بحریہ کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیرِ اعظم نے ملکی بحری سرحدوں کے دفاع، گوادر بندرگاہ سمیت سی پیک کو سیکیورٹی کی فراہمی اور علاقائی امن کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت پاک بحریہ کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرتی رہے گی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت معاشی ترقی میں میری ٹائم سیکٹر کی افادیت کے پیش نظر اس کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی جانب سے 2020 کو بلیو اکانومی کا سال قرار دیا جانا بحری معیشت کی ترقی کیلئے حکومتی اقدامات کا مظہر ہے۔ امیرالبحر نے پاک بحریہ کی صلاحیتوں پر اعتماد کے اظہار پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ پاک بحریہ اللہ تعالٰی کی مدد سے ملکی سمندری سرحدوں اور بحری مفادات کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ وفاقی وزراء پرویز خٹک، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، سید علی حیدر زیدی، معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف اور سینئر افسران بھی موجود تھے
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...