اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی زندگی پر بننے والی پاکستانی فلم کپتان میں ماڈل و اداکارہ سعیدہ امتیاز ان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا کردار ادا کریں گی ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زندگی پر مبنی فلم ‘کپتان’ میں اْن کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سعیدہ امتیاز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کی ہے۔سعیدہ امتیاز نے جمائمہ کے کردار میں اپنی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ کیپشن لکھا کہ سردی کا یہ عالم تھا کہ نیٹ کے لباس میں میری قلفی جم رہی تھی اور ہاتھوں پیروں نے ساتھ چھوڑ دیا تھا۔تصویر میں دیکھا گیاکہ اداکارہ و ماڈل سعیدہ امتیاز ہو بہو جمائمہ جیسی دکھ رہی ہیں،ان کی تصاویر کو دیکھنے کے بعد مداحوں کی جانب سے فلم ‘کپتان’ کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔فلم کپتان میں مرکزی کردار اداکار و ماڈل عبدالمنان اور ماڈل سعیدہ امتیاز، نویداکبر اور عثمان عالم نے ادا کیے ۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور جمائمہ نے 1995 میں شادی کی تھی جس کے بعد جمائمہ نے عمران خان کے ساتھ 1995 سے 2004 تک 9 سال لاہور میں گزارے۔جمائمہ اور عمران خان کے 2 بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں جو اس وقت لندن میں زیر تعلیم ہیں اور اپنی والدہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کے ہمراہ رہتے ہیں۔
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...