مکہ مکرمہ(این این آئی)حج سیزن 2024 کے پیش نظر مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے انٹری پرمٹ لازمی ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی محکمہ امن عامہ نے آج سے حج سیزن کیلئے ضوابط پر عملدرآمد کے آغاز کا اعلان کیا ہے، اب مکہ مکرمہ میں داخلے کیلیے انٹری پرمٹ لازمی درکار ہوگا۔ہر سال دنیا بھر سے اور مقامی افراد حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے مکہ مکرمہ کا رخ کرتے ہیں، اس حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے جاتے اور قواعد و ضوابط جاری کیے جاتے ہیں۔سعودی محکمہ امن عامہ کے مطابق حج 2024 کے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کے لیے ایسے کسی بھی شخص کو جس کے پاس متعلقہ ادارے کی جانب سے حج مقامات پر کام کے لیے داخلے کا اجازت نامہ نہیں ہوگا انہیں اور بغیر پرمٹ مکہ جانے والی گاڑیوں کو واپس کیا جائے گا۔سعودی محکمہ کے مطابق نئے ضوابط کا اطلاق حج کے عمل کو مزید بہتر بنانے اور عازمین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کیا جارہا ہے۔ ایسے افراد جن کے پاس مکہ سے جاری کردہ عمرہ یا حج پرمٹ اور اقامہ ہوگا تو ایسے افراد کو استثنی حاصل ہوگا۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...