قندھار(این این آئی)قندھار میں طالبان کے گڑھ میں متعدد چوکیوں پر حملے میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان شدید لڑائی میں 51 طالبان جنگجو مارے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ طالبان نے قندھار شہر کے آس پاس کے 5 اضلاع میں چوکیوں پر حملہ کیا جس کے جواب میں افغان فورسز نے بھاری فضائی اور زمینی حملہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے اس حملے کو ناکام بنادیا جس کے نتیجے میں 51 دہشت گرد ہلاک اور 9 زخمی ہوئے تاہم انہوں نے سرکاری فورسز کی ہلاکتوں کی کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ایک مقامی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایک اضلاع میں افغان فضائی حملے میں ایک خاندان کے سات افراد بھی ہلاک ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ افغان فضائیہ دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی کو نشانہ بنانا چاہتی تھی تاہم جب انہوں نے گاڑی کو نشانہ بنایا تو اس میں دھماکہ ہوا اور شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ وہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔قندھار سے صحافیوں کے مطابق یہ لڑائی رات کے اوقات میں کئی گھنٹوں تک جاری رہی جس میں مسلسل گولیاں چلتی رہیں اور بھاری بمباری بھی دیکھی گئی۔خیال رہے کہ جنوبی صوبہ قندھار اسلام پسند تحریک کی جائے پیدائش ہے اور گزشتہ چند ہفتوں کے دوران طالبان صوبائی دارالحکومت قندھار کے نواحی اضلاع میں حملے کر رہے ہیں۔ستمبر میں طالبان نے ہمسایہ صوبہ ہلمند میں اسی طرح کی کارروائی کی تھی۔اس حملے جس میں لشکر گاہ کے صوبائی دارالحکومت کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا، کے نتیجے میں امریکی افواج نے دفاع کے لیے فضائی حملے کیے تھے۔فروری میں امریکا-طالبان معاہدے کے بعد سے طالبان نے اہم شہروں پر بڑے حملے نہیں کیے ہیں تاہم دیہی علاقوں میں افغان فورسز کے خلاف تقریبا روزانہ حملہ کیا جارہا ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...